ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو روس کے دورے پر مدعو کیا

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو روس کے دورے پر مدعو کیا

Thu, 28 Dec 2023 18:34:23    S.O. News Service

نئی دہلی،28/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو روس کے دورے کیلئے مدعو کیا ہے۔ پوتن نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے کہا کہ وہ نریندر مودی کو روس میں دیکھ کر خوش ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایس جے شنکر ۵؍ روزہ روس کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے پوتن اور اپنے ہم منصب سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کی ہے۔ جے شنکر نے اس ضمن میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ نریندر مودی اور ولادیمیر پوتن اگلے سال سالانہ اجلاس میں ایک دوسرے سے ملاقات کریں گےجبکہ وہ ایک دوسرے سے اب بھی وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں۔خیال رہے کہ یہ ہندوستان کے وزیر اعظم اور روس کے صدر کے درمیان یہ سالانہ اجلاس دونوں ممالک کےباہمی تعلقات کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔جے شنکر نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ آج شام روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔میں نے نریندر مودی کی نیک خواہشات اور ان کا ذاتی پیغام روسی صدرتک پہنچا دیا ہے۔میں نے صدر پوتن کو وزیر سرگئی لاوروف اور ڈنیس مانٹوروف کے ساتھ اپنی گفتگو سے آگاہ بھی کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو استوار کرنے کیلئے پوتن کی ہدایات قابل تعریف ہے۔ 

روس اور ہندوستان کے درمیان ۲۱؍ واں باہمی اجلاس روس اور ہندوستان دونوں جگہ منعقد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ آخری اجلاس نئی دہلی میں دسمبر ۲۰۲۱ءکو منعقد کیا گیا تھا۔

پوتن نے مزید کہا کہ روس اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہےجن میں خاص طور پر تیل کی درآمدات اور برآمدات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں کی جانے والی درآمد اور برآمدشامل ہے۔ہمارا تجارتی ٹرن اوور لگاتار دوسرے سال ایک ہی وقت میں اور مستحکم رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ اضافہ کی شرح گزشتہ سال کے بجائے امسال زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ جے شنکر نے منگل کو روس کے نائب وزیر اعظم ڈینس مانٹورف کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں تجارتی تعلقات کو بہتر کرنے پر زور دیا گیا تھا۔


Share: